7 اکتوبر، 2018، 1:18 PM

چین میں زہریلی گیس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک

چین میں زہریلی گیس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے ایک بجلی گھر میں کاربن مونو اکسائیڈ گیس خارج ہونے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے ایک بجلی گھر میں کاربن مونو اکسائیڈ گیس خارج ہونے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی عہدے داروں کے مطابق تھرمل پاور پلانٹ سے کاربن مونو اکسائیڈ گیس اس وقت خارج ہونا شروع ہوئی جب وہاں کارکن ایک بوائلر کی مرمت کر رہے تھے۔ زہریلی گیس سے زخمی ہونے والے 15 کارکنوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور صوبائی حکام کا کہناتھا کہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

News ID 1884588

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha